Home #ٹرینڈ پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے تباہ ہوئے، صدر ٹرمپ

پاک بھارت جنگ میں 7 طیارے تباہ ہوئے، صدر ٹرمپ

Share
Share

واشنگٹن :امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ پر بات کی اور غزہ کی صورت حال پر بھی سوالات کا جواب دیا۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پاک بھارت جنگ کا ایک بار پھر تذکرہ کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ میں 7 طیارے گرے تھے اور جوہری جنگ بھی شروع ہوسکتی تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس موقع پر میں نے مداخلت کی اور تجارت کے بدلے مدد پاک بھارت جنگ رکوائی۔ میں نے صاف کہا اگر تم لوگ لڑتے رہو گے تو میں تجارت نہیں کروں گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فخریہ انداز میں کہا کہ میں نے دنیا بھر میں 7 جنگیں رکوائیں جس میں پاک بھارت جنگ بھی شامل ہے۔

غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری میں 5 صحافیوں کے جاں بحق ہونے پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ میں اسپتال پر اسرائیلی بمباری کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں البتہ اب غزہ میں جنگ بند ہونی چاہئے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میں اس پر خوش نہیں ہوں، یہ منظر دوبارہ نہیں دیکھنا چاہتا۔ امن کی طرف جانا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر میں امریکی پرچم نذر آتش کیا جا رہا ہے اور اسے آزادیٔ اظہار کہا جا رہا ہے۔ یہ اب بند ہونا چاہیے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران میں آپریشن کے دوران ہر میزائل نشانے پر لگا، ہم نے ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکا۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...