Home تازہ ترین جاپان میں 7 من وزنی ٹونا مچھلی 36 کروڑ سے زائد میں فروخت

جاپان میں 7 من وزنی ٹونا مچھلی 36 کروڑ سے زائد میں فروخت

Share
Share

ٹوکیو:جاپان میں بیوپاریوں نے موٹر بائیک کے سائز کے برابر ایک ٹونا مچھلی 36 کروڑ 89 لاکھ پاکستانی روپے (13 لاکھ 23 ہزار ڈالر) کے عوض خرید لی۔

دارالحکومت ٹوکیو کی ٹویوسو فش مارکیٹ میں بیوپاریوں نے 20 کروڑ 7 لاکھ ین میں 276 کلو گرام بلیو فِن ٹونا خریدی۔

نیلامی میں کامیاب بولی میچلِن اسٹارڈ سوشی ریسٹورانٹس رکھنے والے اونوڈیرا گروپ اور ہول سیلر یامایوکی نے لگائی۔

یہ قیمت سال کی افتتاحی آکشن میں ادا کی جانے والی دوسری بڑی قیمت ہے،جبکہ ان خریداروں نے لگاتار پانچویں سال سب سے بڑی بولی جیتی ہے۔

ٹونا مچھلی کے لیے سب سے زیادہ قیمت کی ادائیگی کا ریکارڈ ایک ریسٹورانٹ مالک کیوشی کِمورا کے پاس ہے جو انہوں نے 2019 میں 278 کلو گرام بلیو فِن کے لیے ادا کی تھی۔

اونوڈیرا گروپ کا کہنا تھا کہ تازہ ترین شکار کو وپا پنے پورے جاپان کے ریسٹورانٹ میں سرو کریں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...