Home sticky post 4 جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77سال، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے

جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77سال، پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ سیاہ منایا جا رہا ہے

Share
Share

اسلام آباد:مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 سال مکمل ہونے پر آج پاکستان، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور دنیا بھر میں یومِ سیاہ بھرپور انداز میں منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلیاں، واکس، سیمینارز اور تصویری نمائشوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفترِ خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی یکجہتی واک کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس میں مختلف وزارتوں، طلبہ، سول سوسائٹی اور عام شہری بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ شاہراہِ دستور، پارلیمنٹ ہاوٴس اور ڈی چوک پر "کشمیر بنے گا پاکستان” کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

وفاقی حکومت کی زیرِ نگرانی کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کی خصوصی مہم جاری ہے، جبکہ وزارتِ اطلاعات، وزارتِ خارجہ، پی ٹی اے اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔

ملک کے دیگر بڑے شہروں کراچی، لاہور، پشاور، مظفرآباد اور گلگت میں بھی یومِ سیاہ کے سلسلے میں احتجاجی واکس اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں۔ صبح 10 بجے کشمیری شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اس موقع پر مقررین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو اْن کا حقِ خودارادیت دلانے میں کردار ادا کرے۔

تعلیمی اداروں میں بھی یومِ سیاہ کی مناسبت سے خصوصی تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں طلبہ کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی اور آزادی کے عزم کو دہرا رہے ہیں۔

آج کا دن پوری قوم کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ رشتہِ ایمان، عزم و حوصلے اور یکجہتی کے تجدید کا دن قرار دیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...