Home نیوز پاکستان بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

Share
Share

بونیر: خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بونیر کے علاقے سواڑی بازار سے روانہ ہونے والی گاڑی کو تحصیل چغرزی میں پہاڑی مقام پاندھیڑ میں بریک فیل ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

حادثے کے نتیجے میں پانچ خواتین، 2 بچے اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تمام جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی گھرانے سے تھا۔

وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر کے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کردی گئیں۔

Share
Related Articles

وزیراعظم کاعالمی منڈی میں تیل مہنگا ہونے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی منڈی میں تیل کی...

لکی مروت میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، ایس ایچ او سمیت 7 اہلکار شہید

بنوں:لکی مروت کے قبائلی سب ڈویڑن بیٹنی میں پولیس موبائل کے قریب...

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا، مزید مہنگا ہونے کا امکان

اسلام آباد:پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے...

آپریشن غضب للحق جاری ، پاک افواج کے افغانستان میں کامیاب فضائی حملے

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاک افواج نے افغانستان میں کامیاب...