Home سیاست سندھ کابینہ میں شامل 8 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

سندھ کابینہ میں شامل 8 نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا

Share
Share

کراچی: سندھ کابینہ کے مزید 8 وزرا نے حلف اٹھا لیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کابینہ ارکان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس سندھ میں منعقد ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

جام اکرام اللہ دھاریجو، مخدوم محبوب الزمان، ریاض شیرازی، دوست علی راہموں، شاہد سلام تھہیم، محمد علی ملکانی، شاہین شیر علی ، طارق تالپور نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

ذرائع کے مطابق مخدوم محبوب الزمان کو محکمہ ریونیو، محمد علی مالکانی کو محکمہ جامعات، شاہینہ شیر علی کو ترقی نسواں اور شاہد تھہیم کو وزیر محنت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔

Share
Related Articles

وکلا ء احتجاج، پولیس کی جانب سے ریڈ زون کے داخلی راستے بند ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں وکلا ء کے احتجاج کے باعث پولیس کی...

ملٹری ٹرائلز کیس،شاید سلمان اکرم راجہ چاہتے ہیں کہ ملزمان جیلوں میں سڑتے رہیں،جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے...

سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کامعاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے معاملے پر...