Home sticky post 4 بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیدیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس ارباب طاہر نے وکیل درخواست گزار سے کہا کہ ہم نے گوگل بھی چیک کیا تھا، ڈاکٹر ندیم قریشی بہترین ریٹینا سپیشلسٹ ہیں، آپ ان کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرکے ٹیسٹ کرلیں۔
عدالت نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہیں گے کہ تین دن یا تین ماہ رکھیں، دیکھ لیں یہ ساری ذمہ داری آپ لے رہے ہیں، اگر کل کچھ ہو گیا تو کیا آپ ذمہ داری لیں گے ، اس پر ایڈووکیٹ جنرل ایاز شوکت نے کہا کہ ہم ذمہ داری لیں گے۔
عدالت نے عمران خان کی جیل سے نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا جو کچھ دیر بعد سناتے ہوئے استدعا مسترد کردی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق درخواست پر طبی معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا، چیف کمشنر اسلام آباد کو فوری طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر محمد عارف خان اور پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی شامل ہوں گے۔
حکم دیا گیا کہ میڈیکل بورڈ اپنی سفارشات مرتب کر کے جلد از جلد چیف کمشنر اسلام آباد کو فراہم کرے گا، چیف کمشنر میڈیکل بورڈ کی سفارشات اور جیل قوانین کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو ہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ کریں گے۔
یہ بھی حکم دیا گیا کہ پاکستان پریزن رولز کے رول 795 کے تحت قیدی کی طبیعت زیادہ خراب ہونے پر لواحقین کو مطلع کرنا لازمی ہے ، عدالت نے جیل حکام کو رولز کے مطابق سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا، سپرنٹنڈنٹ جیل کی رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی صحت میں گزشتہ دوروں کی نسبت بہتری آئی ہے۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی اپنے وکلاء سے ملاقات کے لیے لارجر بنچ کے طے کردہ طریقہ کار پر عمل کیا جائے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

اسرائیلی ڈرون اور فضائی حملوں سے لبنان میں تباہی، 16 افراد شہید

جنوبی لبنان پر شدید بمباری، متعدد افراد زخمی اور لاپتا بیروت: جنوبی...

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

ایران جنگ کے اخراجات، پینٹاگون نے کانگریس سے 80 ارب ڈالر اضافی فنڈز مانگ لیے

واشنگٹن: دفاعی ضروریات کے لیے اضافی بجٹ کا مطالبہ امریکی محکمہ دفاع...