Home سیاست نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال

Share
Share

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کالعدم قرار دیئے جانے کے بعد قومی احتساب بیورو نے اربوں روپے مالیت کے 80 کرپشن ریفرنسز دوبارہ کھولنے کیلئے درخواست دائر کر دی۔

نیب نے نواز شریف، آصف زرداری اور دیگر سیاست دانوں کے 80 کرپشن کیسز بحال کرتے ہوئے احتساب عدالت اسلام آباد کو خط لکھ دیا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے ایکشن لیتے ہوئے اسلام آباد کی احتساب عدالت میں 80 کیسز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس حوالے سے نیب نے رجسٹرار احتساب عدالت کو خط لکھ دیا جس کے بعد کل کیسز کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عدالتی حکم پر آصف علی زرداری، نواز شریف، مراد علی شاہ، شاہد خاقان عباسی سمیت 80 کیسز بحال کردیے گئے ہیں، اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا داخل دفتر کیا گیا کیس بھی کھولا جارہا ہے۔

Share
Related Articles

خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ...

پاکستان کوئی بابری مسجد نہیں کہ چند بھارتی غنڈے آئیں اور ختم کر دیں، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:سینیٹر عرفان صدیقی نے پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی گیدڑ...

نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے بعد تیل سے بھرے ٹرک میں دھماکا، ہلاکتوں کا خدشہ

نوشکی:بلوچستان کے ضلع نوشکی میں ٹرک اڈہ کے قریب آگ لگنے کے...