Home sticky post 3 پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صفائی مہم جاری

پنجاب میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صفائی مہم جاری

Share
Share

لاہور:وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں عید الاضحیٰ کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں فوری طور پر اٹھانے اور مؤثر صفائی یقینی بنانے کے لیے ایک ہمہ گیر صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، جسے صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن قرار دیا جا رہا ہے۔

سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے جبکہ 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں آپریشن کی براہ راست نگرانی کی جا رہی ہے۔ اس بار پہلی مرتبہ مخصوص کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کو گھروں کے باہر سے آلائشیں اٹھوانے کے لیے ڈسپوزیبل تھیلے بھی مفت فراہم کیے جا رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق صفائی مہم کی قیادت کر رہے ہیں، جب کہ تمام مقامی نمائندے اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔ لاہور اور بہاولپور جیسے بڑے شہروں میں صفائی کے مؤثر اور جدید اقدامات کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ آلائشیں نہ صرف فوری اٹھائی جائیں بلکہ سڑکوں کو دھو کر عرق گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے تاکہ عوام کو خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔ سیف سٹی کیمروں اور ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے صفائی کی نگرانی کی جا رہی ہے، اور ناقص کارکردگی پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف خود بھی صفائی آپریشن کی نگرانی کر رہی ہیں ۔انہوں نے اُمید ظاہر کی ہے کہ اس مرتبہ پنجاب کے ادارے گزشتہ عید کی نسبت زیادہ بہتر کارکردگی دکھائیں گے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...