Home Uncategorized افغانستان میں بارودی سرنگ سے کھیلنے والے 9 بچے دھماکے میں جاں بحق

افغانستان میں بارودی سرنگ سے کھیلنے والے 9 بچے دھماکے میں جاں بحق

Share
Share

کابل:افغانستان میں بچے ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 بچیاں اور 4 بچے جاں بحق ہوگئے ۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ افغانستان کے تاریخی شہر غزنی کے ایک عام سے محلے میں پیش آیا۔ دھماکا اتنا خوف ناک تھا کہ بچوں کے نازک جسموں کے چھیچھڑے اُڑ گئے۔

بارودی سرنگ سے کھیلنے والے تمام بچوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور 4 سے 10 سال کی عمروں کے 9 بچے کھیل کھیل کے دوران ہی ہمیشہ کے لیے موت کی نیند سوگئے۔

یاد رہے کہ صوبے ہرات میں بھی ایسے ہی ایک واقعے میں گزشتہ روز ایک بچہ جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ 1979 سے روس جنگ، طالبان حکومت اور پھر اس کے بعد ہونے والی دہائیوں پر محیط خانہ جنگی کے دوران جابجا بارودی سرنگیں بچھائی گئی تھیں جن کے پھٹنے یا بچوں کے ہاتھ لگ جانے کے باعث ہلاکتوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کا کہنا ہے کہ جنگ کے بعد پھٹ جانے سے بچ جاننے والی بارودی سرنگیں سے اب بھی ہلاکتوں کا باعث بن رہی ہیں جن کا سب سے بڑا شکار بچے ہیں۔

ریڈکراس سمیت دیگر عالمی تنظیموں نے افغانستان میں بارودی سرنگوں کے مکمل خاتمے اور شہریوں بالخصوص بچوں کو بارودی سرنگوں کی ہلاکت سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...