Home Uncategorized موزمبیق کے شمالی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک

موزمبیق کے شمالی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک

Share
Share

ماپوتو: جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کے شمالی ساحل پر کشتی ڈوبنے سے 90 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ کشتی میں سوار تقریباً 130 افراد میں سے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 25 افراد لاپتا ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نمپولا صوبے کے ساحلی علاقے لونگا سے روانہ ہوکر موزمبیق جزیرے کی طرف جاتے ہوئے کشتی کو حادثہ پیش ا?یا ، اس کشتی پر گنجائش سے زیادہ لوگوں کو سوار کیا گیا تھا۔

نامپولا صوبے کے حکام نے بتایا کہ کشتی میں سوار تقریباً 130 افراد میں سے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 25 افراد لاپتا ہیں۔

نامپولا کے سیکرٹری آف سٹیٹ جمائم نیٹو نے کہا کہ لوگ صوبے میں ہیضے کی وبا سے بچنے کے لیے جزیرے کی طرف روانہ ہورہے تھے، ہلاکتوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔گزشتہ سال جنوری سے جنوبی افریقا کے کئی ممالک ہیضے کی وہا کا شکار ہیں جن میں صوبہ نامپولا ہیضے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

یونیسیف نے اس وبا کو 25 سالہ تاریخ کی بدترین وبا قرار دیتے ہوئے کہا کہ موزمبیق میں اکتوبر 2023 سے اب تک 13 ہزار 700 تصدیق شدہ کیسز اور 30 اموات رپورٹ ہوئی تھیں۔

چھ سال قبل شروع ہونے کے بعد سے اب تک ہمسایہ صوبے کابو ڈیلگاڈو میں ایک اسلامی شورش کم از کم 4ہزار افراد کی جان لے چکی ہے اور تقریباً 10 لاکھ دیگر کو بے گھر کر چکی ہے۔

واضح رہے کہ جنوب مشرقی افریقی ملک موزمبیق کا نام تاریخی موزمبیق جزیرے سے ہی لیا گیا ہے، جسے جنوبی افریقا کے غریب ترین ملکوں میں شمار کیا جاتا ہے جبکہ موزمبیق جزیرہ اقوام متحدہ کی ورلڈ ہیریٹیج سائٹوں کی فہرست میں بھی شامل ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...