Home Uncategorized انٹرویو کو غلط رنگ دینے پر اداکارہ حبا بخاری کا شدید ناراضگی کا اظہار

انٹرویو کو غلط رنگ دینے پر اداکارہ حبا بخاری کا شدید ناراضگی کا اظہار

Share
Share

کراچی: پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری نے گھریلو تشدد کی جھوٹی خبر پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خلاف جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں جوکہ زرد صحافت ہے۔

اداکارہ حبا بخاری نے اپنی انسٹااسٹوری پر نجی ٹی وی کی خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے گھریلو تشدد کا نشانہ بننے کی جھوٹی خبر کو مسترد کر دیا۔

اداکارہ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسٹوری پرلکھا کہ ان کے خلاف جھوٹی خبریں چلائی جارہی ہیں جوکہ زرد صحافت ہے۔

حال ہی میں حبا بخاری نے ایک نجی میگزین کو دیئے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے ایک مرتبہ مزاق میں کہا تھا کہ ان کے شوہر آریز ان سے صاف صفائی اور کپڑے دھونے سمیت گھر کے سارے کام کرواتے ہیں۔

اداکارہ نے انٹرویو میں یہ بھی کہا کہ ان کے والد نے اس پر انہیں سجھایا کہ اس میں کوئی بُرائی نہیں ہے اور وہ ان کا اپنا ہی گھر ہے۔

خیال رہے کہ حبا بخاری کے اس انٹرویو کو غلط رُخ دے کر سوشل میڈیا پر خبر پھیلائی گئی کہ ان کے شوہر ان پر تشدد کرتے ہیں تاہم اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی میں بےحد خوش ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...