Home سیاست اسلام آباد ہائیکورٹ نےشہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قراردیدی، رہائی کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نےشہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری غیرقانونی قراردیدی، رہائی کا حکم

Share
Share

اسلام آباد : اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہریار آفریدی اور اہلیہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے دونوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔جبکہ عدالت نے شہر یار آفریدی کو اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کردیا ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی اور اس کے بھائی جمال آفریدی کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلے میں شہر یار آفریدی اور اہلیہ کی تھانہ مارگلہ پولیس کی طرف سے کی گئی گرفتاری غیر قانونی قرار دی گئی۔

عدالت نے شہر یار آفریدی کو اسلام آباد کی حدود میں درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی جاری کیا۔

تحریری فیصلے میں شہریار آفریدی کو کریمنل کیسز میں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے سات جون تک شہریار آفریدی کو نہ پیش کرنے کی صورت میں توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ بھی دیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہا جیل کلاس میں تبدیلی کے حوالے سے الگ متفرق درخواست دائر کی جاسکتی ہے ، بظاہر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور انچارج تھانہ مارگلہ کی طرف سے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...