Home Uncategorized آسٹریلیا میں باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، 10 ہلاک

آسٹریلیا میں باراتیوں کی بس حادثے کا شکار، 10 ہلاک

Share
Share

نیو ساؤتھ ویلز: آسٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں شادی کی تقریب سے واپس آنے والی بس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس میں 10 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست نیو ساؤتھ ویلز آسٹریلیا کی تاریخ کا بدترین ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس میں ایک شادی کی تقریب سے واپس آنے والی بس تیز رفتاری کے باعث چوراہے پر موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی۔

بس سڑک سے رگڑتی ہوئی دور ایک فٹ پاتھ سے بری طرح ٹکرائی جس سے اس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا اور مسافر بری طرح زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے 58 سالہ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے جس کے بارے میں شُبہ ہے کہ وہ نشے کی حالت میں بس چلا رہا تھا۔ ڈرائیور کے نشے کی جانچ کے لیے ٹیسٹ کرایا گیا جبکہ اس کی ضمانت کی درخواست مستر کردی گئی۔

حادثے میں 10 مسافروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جب کہ 25 دیگر افراد زخمی ہیں جن میں سے 7 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...