Home نیوز پاکستان شمالی وزیرستان ،سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک دہشت گرد ہلاک

شمالی وزیرستان ،سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ،ایک دہشت گرد ہلاک

Share
Share

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایک دہشت گرد مارا گیا ۔

آ ئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا. شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک دہشت گرد کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد زخمی ہوئے۔ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ مارا گیا دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔

آئی ایس پی آرکاکہنا ہے کہ علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...