Home کھیل مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکوں گا،لیونل میسی

مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکوں گا،لیونل میسی

Share
Share

ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ 2022 جتوانے والے لیونل میسی کاکہنا ہے کہ ” اب نہیں سوچتا کہ ملک کی ایک اور عالمی کپ کھیلوں گا“۔دیکھوں گا چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکتا ہوں

چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں لیونل میسی نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ (2022) میرا آخری ورلڈکپ تھا، تاہم ممکن ہے کہ شمالی امریکا میں (2026) کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتا ہوں، دیکھوں گا چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکتا ہوں۔

سات بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے لیونل میسی اس وقت چین کے درالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ کیلئے موجود ہیں، دونوں ٹیمیں جمعرات کو مدمقابل ا?ئیں گی۔

دوسری جانب ارجنٹائن کے اخبار اولے نے رپورٹ کیا تھا کہ میسی کا اگلا ورلڈکپ میں کھیلنا “بہت مشکل” ہوگا، کیونکہ وہ ٹورنامنٹ تک 39 برس کے ہوجائیں گے۔

اسٹار فٹبالر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد امریکی کلب انٹرمیامی کو جوائن کررہے ہیں۔

ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی بیجنگ کے 68 ہزار تمائشیوں کی گجائش رکھنے والے اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف ان ایکشن نظر آئیں گے۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...