Home سیاست وزیراعظم شہباز شریف بلامقابلہ پارٹی صدر، مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب

وزیراعظم شہباز شریف بلامقابلہ پارٹی صدر، مریم نواز سینئر نائب صدر منتخب

Share
Share

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آئندہ چار سال کیلئے بلامقابلہ پارٹی کا صدر منتخب کر لیا جبکہ مریم نواز شریف سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر، احسن اقبال سیکرٹری جنرل اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب پارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا جس وزیراعظم محمد شہباز شریف، مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، راجہ محمد ظفر الحق، انجینئر امیر مقام، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، انجم عقیل خان، شاہ غلام قادر سمیت چاروں صوبوں بشمول آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے نائب صدور اور دیگر عہدیداروں کے علاوہ بڑی تعداد میں ملک بھر سے پارٹی کے عہدیداروں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

انٹرا پارٹی الیکشن کے چیئرمین سردار محمد یوسف نے جنرل کونسل کی طرف سے منتخب کردہ پارٹی عہدیداروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنرل کونسل نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کو آئندہ چار سالوں کیلئے مسلم لیگ ن کا صدر منتخب کیا ہے جبکہ مریم نواز شریف سینئر نائب صدر اور پارٹی کی چیف آرگنائزر ہوں گی۔

احسن اقبال سیکرٹری جنرل، مریم اورنگزیب مرکزی سیکرٹری اطلاعات، عطاء اﷲ تارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ہوں گے۔ مسلم لیگ ن کی جنرل کونسل نے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار اور پارٹی صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرنے کی قراردادیں منظور کیں۔

قرارداد کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی گئی۔

Share
Related Articles

اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریک انصاف سے ملاقاتوں کے سلسلے...

سہیل آفریدی کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات ،ملک کی سیاسی صورتحال ، اہم قومی امور پر گفتگو

اسلام آباد:وزیراعلی ٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے محمود خان اچکزئی سے...

29 مقدمات: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں اہم پیش رفت

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج...

26 نومبر احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں بانی...