Home Uncategorized بھارتی افواج میں خود کشیاں عروج پر پہنچ گئیں

بھارتی افواج میں خود کشیاں عروج پر پہنچ گئیں

Share
Share

نئی دہلی : بھارتی افواج میں خود کشیاں عروج پر, ہر تیسرے روز ایک خودکشی ہو رہی ہے، سالانہ 100سے زائد خودکشی کے واقعات پیش آتے ہیں جن میں اکثر جموں و کشمیر میں پیش آتے ہیں۔

2001سے اب تک مختلف واقعات میں 3300سے زائد بھارتی فوجی خودکشی کر چکے ہیں ، پچھلے5سالوں میں 800سے زائد بھارتی جوانوں نے بالا افسران کے رویے سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

23 جنوری2023کو کرنل کھنہ نے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کر لی جبکہ 9جنوری 2023کو فیروز پور میں لیفٹیننٹ کرنل نشانت نے بیوی کو گولی مار کر موت کو گلے لگا لیا ۔

مرد تو مرد بھارتی فوج میں خواتین افسران بھی خود کشی پر مجبور 2006میں لیفٹیننٹ سشمیتا چکروتی نے بھرتی کے صرف 10ماہ بعد اپنی جان لے لی تھی ، سشمیتا کے مطابق بالا افسران اُسے رات گئے ڈانس پارٹیوں اور ناجائز مطالبات کے لئے مجبور کر تے تھے۔

اکتوبر2019کو پونا میں لیفٹیننٹ کرنل رشمی مشراء نے دوپٹے سے پھندہ ڈال کر خودکشی کی، دسمبر2016میں جموں میں میجر انیتا کماری نے سر پر گولی مارکر زندگی کا خاتمہ کردیا تھا۔

2007میں کیپٹن نیہا راوت نے اپنے میجر جنرل لال پر جنسی ہراسگی کا الزام عائد کیا تھا ۔

2007، سے اب تک بھارتی افواج میں خواتین افسران کے ساتھ زیادتی اور جنسی ہراسگی کے1243واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں ۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...