Home Uncategorized رقص کرنے کا تو بہت شوق ہے لیکن والدین کی طرف سے اجازت نہیں ،علیزے شاہ

رقص کرنے کا تو بہت شوق ہے لیکن والدین کی طرف سے اجازت نہیں ،علیزے شاہ

Share
Share

کراچی: اداکارہ علیزے شاہ کا کہنا ہے کہ رقص کرنے کا تو بہت شوق ہے لیکن کیمرے کے سامنے رقص نہیں کرسکتی اور فلموں میں رقص کرنے کی والدین کی طرف سے اجازت نہیں ہے۔

برطانوی میڈیا کو انٹرویو میں اداکارہ علیزے شاہ نے کہا کہ فلموں میں کام کرنے کے لیے ابھی کم عمر ہوں اور والدین نے رقص کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔

علیزے شاہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں رقص کرنے کا تو بہت شوق ہے لیکن کیمرے کے سامنے رقص نہیں کرسکتی۔ اس کے لیے مجھے اعتماد بڑھانا ہوگا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ہے تاہم ان کی فلم مولا جٹ ابھی تک نہیں دیکھی۔

سوشل میڈیا پر تنقید سے متعلق علیزے شاہ نے کہا کہ جہاں 4 لوگ تعریف کرتے ہیں وہاں 10 لوگ برائی کرتے ہمیں مثبت چیزوں پر توجہ دینی چاہیے۔

علیزے شاہ کاکہناہے کہ شاید پاکستانی قوم آج کل دباوٴ کا شکار ہے شاید اس وجہ سے بھی وہ اداکاراؤں کو وہ احترام نہیں دے رہی جو ان کا حق ہے۔

Share
Related Articles

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور5 سال پورے کریں گے، جنید اکبر

بٹ خیلہ:پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخوا کے نئے صوبائی صدر جنید اکبر...

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...