Home کھیل اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ عثمان قمر نےگولڈ میڈل جیت لیا

اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز، سائیکلنگ ایونٹ میں پاکستانی ایتھلیٹ عثمان قمر نےگولڈ میڈل جیت لیا

Share
Share

برلن : پاکستان کے عثمان قمرنے16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز کے سائیکلنگ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا عثمان قمر نے 5 کلومیٹر روڈ ریس کا فاصلہ 7 منٹ 21.59 سیکنڈ میں مکمل کیا ۔

عثمان قمر نے پہلی مرتبہ ورلڈ گیمزمیں حصہ لیا ہے گولڈ میڈل جیتنے کے بعد عثمان قمر کاکہنا تھا کہ ورلڈ گیمز کیلئے بھرپور تیاری کی تھی اور مجھے امید تھی کہ میں وکٹری اسٹینڈ تک ضرور پہنچوں گا مگرگولڈ میڈل جیتنا ایک خواب تھا میں اللہ تعالی کاشکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے سرخرو کیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنی ہیڈ کوچ ماہم طارق اور اسپیشل اولمپک پاکستان کا بھی مشکور جنہوں نے میری ٹریننگ میں میری بہت مدد کی ۔

اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے عثمان قمر کامزید کہنا تھا کہ 2016 سے سائیکلنگ کررہا ہوں ورلڈ گیمز کیلئے دو کیمپس اٹینڈ کئے تھے۔

عثمان کی ہیڈ کوچ ماہم طارق نے کہا کہ عثمان کی ورلڈ گیمز میں شرکت آخری لمحات میں ہوئی اور قومی دستے کی روانگی سے صرف ایک دن قبل عثمان کا ویزا لگاتھا مجھے امید کہ ہے عثمان مزید ریسز میں بھی اپنی اس پرفارمنس کو جاری رکھے گا۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...