Home نیوز پاکستان ہوائی مسافروں کے لئے بڑی خبر آگئی

ہوائی مسافروں کے لئے بڑی خبر آگئی

Share
Share

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عیدالاضحیٰ پر اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس میں رعایت کا اعلان کردیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر اندرون ملک پروازوں پر رعایت کا اعلان کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے ٹکٹس پر عید کی چھٹیوں میں مسافروں کو 10 فیصد رعایت حاصل ہوگی۔یہ رعایت 30 جون اور یکم جولائی کو نافذ العمل ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر رعایتی ٹکٹ فوری طور پر جاری کراسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جولائی کو منائی جائے گی، ملک بھر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

نجی سطح پر حج پر کتنے اخراجات ہوں گے،پیکیج کی تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد:وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج 2025 کے حوالے سے اہم...

دہری شہریت کی ممانعت ججز سمیت تمام اعلیٰ عہدیداروں کے لیے ہونی چاہیے،سعدیہ عباسی

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کی رہنما سعدیہ عباسی کا کہنا ہے کہ...

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد:او آئی سی کے سیکریٹری جنرل اسلام آباد میں لڑکیوں کی...