اسلام آباد:بڑی عید کے دنوں میں بارشیں،25 جون سے گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے نوید سنادی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔اس کے علاوہ 25 جون سے ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔
جس کے باعث25 سے 30 جون تک بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی ،گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشوں کی توقع ہے۔
یعنی عید کے دنوں میں بارشیں ہوں گی،24 جون کی رات سے30 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پورمیں بادل برسیں گے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض مقا مات پرتیز ،موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
اسی طرح 26سے 29جون کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ڑوب، زیارت، موسیٰ خیل، ڈی آئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال،پاکپتن، اوکاڑہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز ، موسلادھار بارش کی توقع ہے۔
علاوہ ازیں سکھر اور جیکب آباد میں 27 / 28 جون میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔