Home کھیل ورلڈکپ میں پاکستان کی شمولیت حکومتی منظوری سے مشروط ہے،دفتر خارجہ

ورلڈکپ میں پاکستان کی شمولیت حکومتی منظوری سے مشروط ہے،دفتر خارجہ

Share
Share

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے واضح کیاہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، قومی ٹیم کی ایونٹ میں شمولیت حکومت اجازت سے مشروط ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹورنامنٹ کے فکسچر کی فہرست کے اعلان میں تاخیر ہوئی ہے، ورلڈکپ میں پاکستان کی شمولیت حکومتی منظوری سے مشروط ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے حوالے سے پاکستان کا موقف ہے کہ سیاست کو کھیلوں کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے، بھارت کی پاکستان میں کرکٹ نہ کھیلنے کی پالیسی مایوس کن ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ہم میگا ایونٹ میں شرکت سے متعلق تمام پہلوؤں کا مشاہدہ اور جائزہ لے رہے ہیں جس میں پاکستانیوں کی سکیورٹی کی صورتحال بھی شامل ہے جبکہ آئندہ آنے والے دنوں میں اپنی شرکت کے حوالے سے جلد اعلان کرینگے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کی ورچوئل میٹنگ کے لیے باضابطہ دعوت نامہ موصول ہوا ہے جو 4 جولائی کو شیڈول ہے۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل کے موسٹ ویلیو ایبل کھلاڑی کا ایوارڈ شاداب خان کو مل گیا

لاہور:پاکستان سپر لیگ کو ایک دہائی مکمل ہونے پر سیزن 10 کی...

پی ایس ایل 10، پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کا انتخاب ہوگیا

لاہور :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے لیے ڈرافٹ...

جنوبی افریقا نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا

جوہانسبرگ:جنوبی افریقا نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کے...

سرفراز احمد کا گلیڈی ایٹرز سے راہیں جدا کرنے کا اعلان

کراچی:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے فرنچائز چھوڑنے کے...