Home تازہ ترین پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی

Share
Share

کراچی: پی ایس ایل 10 کے چھٹے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 65 رنز سے شکست دیدی۔

202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم 19.1 اوورز میں 136 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، خوشدل شاہ 39 رنز کیساتھ نمایاں رہے جبکہ کپتان ڈیوڈ وارنر سمیت تین کھلاڑی بغیر کھاتہ کھول پویلین لوٹے۔

کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ڈیوڈ وارنر اور ٹم سیفرٹ نے کیا جو انتہائی مایوس کن ثابت ہوا اور ڈیوڈ وارنر دوسری گیند پر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کیچ تھما بیٹھے۔

کنگز کی جانب سے ٹم سیفرٹ اور شان مسعود 18، 18، عرفان خان 6، حسن علی 27، عباس آفریدی ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے جبکہ جیمز ونس اور عرفان منہاس بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور رشاد حسین نے 3، 3 ، سکندر رضا نے 2 جبکہ آصف آفریدی اور حارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے چھٹے میچ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اوپنر بلے باز فخر زمان 76 اور ڈیرل مچل 75 رنز کیساتھ نمایاں رہے، محمد نعیم 7، عبداللہ شفیق 6، سیم بلنگز 19 اور رشاد حسین 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ سکندر رضا 10 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے 4 جبکہ عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...