Home کھیل آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ،پاک بھارت ٹاکرا15 اکتوبر کوہوگا

آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ،پاک بھارت ٹاکرا15 اکتوبر کوہوگا

Share
Share

دبئی :بھارت میں شیڈول آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں کوالیفائر ون کے خلاف میچ سے کرے گا۔

شیڈول کے مطابق 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا کوالیفائر ٹو سے ہوگا جبکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ 20 اکتوبر کو بنگلورو میں رکھا گیا ہے، 23 اکتوبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں چنائی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ جبکہ 31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کے مدمقابل آئے گی۔

گرین شرٹس کا 5 نومبر کو بنگلورو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کا جوڑ پڑے گا جبکہ 12 نومبر کو قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں میدان میں اْترے گی۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا۔

Share
Related Articles

کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں شکست،پاکستانی ٹیم پر بھاری جرمانہ عائد

پاکستان کرکٹ ٹیم پر کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کے خلاف...

صائم ایوب علاج کے لئے اظہر محمود کے ہمراہ کیپ ٹاوٴن سے لندن روانہ

کیپ ٹاوٴن :قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود...

پی ایس ایل 10 ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آ گئیں

لاہور:پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے غیر ملکی کھلاڑیوں...

ڈریسنگ روم میں بابر اعظم نے انوکھی حرکت کر ڈالی

کیپ ٹاؤن:کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے تیسرے روز بابر اعظم کی انوکھی حرکت...