Home سیاست شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع

شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع

Share
Share

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاوٴس جلاوٴ گھیراوٴ سمیت دیگر مقدمات میں شاہ محمود قریشی کی ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کردی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج یا کل میں آئی ایم ایف کا پول کھلنے والا ہے۔ ڈار صاحب کو گھٹنے ٹیکنے پڑے جو بجٹ پاس ہوا اس کو سب نے دیکھا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی عبوری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کی جناح ہاوٴس جلاوٴ گھیراوٴ سمیت دیگر مقدمات پر عبوری ضمانت میں 7 جولائی تک توسیع کردی۔ شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ سرور روڑ ،گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے وزیراعظم کے بیان پر کسی نے اسکو جواب نہیں دیا بھارتی وزیراعظم کہتا ہے پاکستان اپنی موت آپ مر رہا ہے۔ افسوس وزیراعظم پاکستان اس بیان پر خاموش ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ تھا کہ وزرات عظمی کے لیے بھاگ دوڑ کی جارہی ہے۔ آجکل دوبئی کی بیٹھک کے بڑے چرچے ہیں، بلاول بھٹو اور مریم نواز وزرات عظمی کے لیے امیدوار ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن حصول اقتدار کے لیے دوبئی میں بیٹھے ہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج یا کل میں آئی ایم ایف کا پول کھلنے والا ہے۔ ڈار صاحب کو گھٹنے ٹیکنے پڑے جو بجٹ پاس ہوا اس کو سب نے دیکھا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان کا شہری یہ پوچھ رہا ہے کیا میرے معاشی حالات کی کوئی بات کررہا ہے۔ تحریک انصاف کی کوشش ہے وہ مستقبل کی بات کرے۔

اْن کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی میڈیا سے گفتگو پر بات کرنا قبل از وقت ہے معاملہ ابھی عدالتوں میں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا آئی ایس پی آر کے حوالے سے کہنا تھا کہ انہوں نے نام لیکر بات نہیں کی اپکو معلوم ہے میں مفروضوں پر بات نہیں کرتا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...