Home کھیل ورلڈکپ 2023 ، پاکستان سیکیورٹی وفد بھارت کا دورہ کرے گا

ورلڈکپ 2023 ، پاکستان سیکیورٹی وفد بھارت کا دورہ کرے گا

Share
Share

ممبئی :بھارت میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ 2023 میں قومی ٹیم کی شرکت سے قبل پاکستان سیکیورٹی وفد بھارت کا دورہ کرے گا۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وفد چنئی، بنگلور، حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کرے گا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے ایک سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومت پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نئے چیئرمین کے انتخاب کے بعد سیکیورٹی وفد بھارت بھیجے گی۔

وفد پی سی بی کی نمائندگی کے ساتھ ان مقامات کا جائزہ لے گا جہاں پاکستان کو اپنے میچز کھیلنے ہیں۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وفد چنئی، بنگلور، حیدرآباد، کولکتہ اور احمد آباد کا دورہ کرے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عہدیدار نے بتایا کہ ٹیم کے دورہ بھارت اور میچ وینیوز کے حوالے سے حکومت پاکستان کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے، میگا ایونٹ میں شرکت سمیت دیگر معاملات حکومتی کلیئرنس سے مشروط ہیں۔

پاکستانی سیکیورٹی وفد بھارت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرے گا اور کھلاڑیوں، عہدیداروں، شائقین اور میڈیا کی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا، بعدازاں بورڈ اور حکام کو آگاہ کرنے کے بعد ٹیم بھیجنے کا فیصلہ ہوگا۔

اگر وفد کو کوئی خدشات ہیں تو پی سی بی رپورٹ کو آئی سی سی اور بی سی سی آئی کے ساتھ شیئر کرے گا۔

خیال رہے کہ قبل ازیں گزشتہ ماہ کے آخر میں وزارت دفتر خارجہ زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے تمام پہلووٴں کا جائزہ لے رہے ہیں۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...