Home Uncategorized وزیراعظم اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ،صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق گفتگو

وزیراعظم اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ،صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق گفتگو

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں صحت عامہ اور سیکٹر پروگرامز سے متعلق گفتگو کی گئی، وزیراعظم نے بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی پاکستان میں خدمات کو سراہا۔

دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مہلک بیماریوں سے بچوں کو بچانا، غذایت کی کمی کے مسائل پر قابو پانا اولین ترجیح ہے، وسائل میں سب کی شمولیت کیلئے حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے، بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاوٴنڈیشن کے ساتھ مل کر تعاون کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

بل گیٹس نے وزیراعظم شہبازشریف کی لیڈرشپ اور پولیو کے خاتمے کیلئے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو سے بچوں کو معذور ہونے سے بچانے کیلئے پاکستان کی بھرپور مدد جاری رکھیں گے۔

دونوں شخصیات کے درمیان غذایت کی کمی، سٹنٹڈ گروتھ، بیماریوں سے بچاؤکی لازمی خدمات کی فراہمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، مائیکرو پے منٹ گیٹ وے، راست اور قومی بچت پروگرام کو ڈیجیٹل کرنے سے متعلق امور بھی زیرغور آئے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور بل گیٹس کے درمیان قریبی تعاون اور اشتراک عمل سے کام جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...