Home سیاست سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر مسترد

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر مسترد

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوابی میں درج مقدمہ میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست عدم پیروی پر مسترد کر دی، جبکہ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے تھانہ گولڑہ میں درج مقدمے میں سابق صوبائی وزیر علی افضل کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے اسد قیصر کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اسد قیصر کدھر ہیں ؟ معاون وکیل نے بتایا کہ تھوڑی دیر میں آرہے ہیں ، عدالت نے شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی کیس کال ہوا، اب دوبارہ کال ہوا ،عدالتیں ملزموں کا انتظار نہیں کرتیں ، ساڑھے نو بجے کا وقت تھا ملزم کو ساڑھے سات بجے یہاں ہونا چاہیے تھا ، ہائی کورٹ کا کوئی احترام ہے ، یہ کونسا طریقہ ہے ۔

عدالت نے اسد قیصر کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی۔

دوسری جانب سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی کیخلاف تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں دائر درخواست پر جج ابولحسنات ذوالقرنین نے سماعت کی۔

عدالت نے ملزم کی ایک دن کی عدالت حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے علی افضل ساہی کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے آئندہ سماعت پر دلائل بھی طلب کرلئے ہیں۔ علی افضل ساہی کیخلاف نو مئی کے واقعات کے بعد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Share
Related Articles

شہباز شریف کا ہنگری سے ویزے میں نرمی سمیت دیگر شعبوں میں ایم او یوز پر دستخط پر اظہار اطمینان

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ہنگری کے وزیرخارجہ کے ساتھ ملاقات کے...

اگر میرااثر و رسوخ ہوتا تو آج چیئرمین پی سی بی ہوتا، شاہد آفریدی

گلگت:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور آل راؤنڈر شاہد خان...

پولیس نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں سمیت 7افراد اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا

راولپنڈی:جڑواں شہروں کی پولیس نے سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی...