Home نیوز پاکستان پنجاب کے سرکاری ملازمین اساتذہ سمیت سڑکوں پرسراپااحتجاج ،پیر سے دفاتر بندکرنے کی دھمکی

پنجاب کے سرکاری ملازمین اساتذہ سمیت سڑکوں پرسراپااحتجاج ،پیر سے دفاتر بندکرنے کی دھمکی

Share
Share

لاہور: پنجاب کے سرکاری ملازمین اساتذہ سمیت سڑکوں پر آگئے،مظاہرین کاکہناہے کہ مہنگائی کے اس عالم میں موجودہ تنخواہ پر گزارہ نہیں۔

پنجاب کے سرکاری ملازمین اساتذہ سمیت سڑکوں پرسراپااحتجاج ہیں ۔اساتذہ، لیڈی ہیلتھ ورکرز، اور مختلف محکموں کے ملازمین 5 روز سے سول سیکرٹریٹ کے سامنے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔
ملازمین کامطالبہ ہے کہ پنجاب حکومت وفاقی کی طرز پر رننگ تنخواہوں میں اضافہ کرے۔ پنشن میں 5 فیصد اضافہ کیا جبکہ وفاق نے ساڑھے سترہ فی صد کیااورلیو انکیشمنٹ کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے۔

سول سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی آج سے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ شامل ہو گئے اورسوموار سے پنجاب کے تمام سرکاری دفاتر میں کام بند کرنے کی دھمکی دے دی

مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ سوموار سے پنجاب کے سرکاری دفاتر میں علامتی ہڑتال کی جائے گی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...