Home سیاست ترقی کرنی ہے تو منفی باتوں کو پاوٴں کی زنجیر نہیں بنانا بلکہ حل نکالنا ہوگا،وزیراعظم

ترقی کرنی ہے تو منفی باتوں کو پاوٴں کی زنجیر نہیں بنانا بلکہ حل نکالنا ہوگا،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔وزیر اعظم کاکہناہے کہ ہماری حکومت ختم ہونے میں ایک مہینہ رہ گیا ہے، تجارتی خسارے کی وجہ سے مسائل کا سامنا ہے، اگر ہنر مند لوگوں کو بیرون ملک بھیجیں گے تو پاکستان کا تجارتی خسارہ کم ہوجائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شعبہ تعلیم میں اصلاحات کیلئے کوششیں جاری ہیں، نوجوانوں کو ہنر مند بنانا موجودہ وقت کی کامیابی کی کنجی ہے، سکل ڈویلپمنٹ ہماری ترجیح ہونی چاہیے، تعلیم کسی خاص طبقے کا نہیں سب کا حق ہے، گزشتہ ادوار میں 4 لاکھ 50 ہزار طلبا کو میرٹ پر وظائف دیئے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل یونیورسٹی ا?ف ٹیکنالوجی کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث افتخار ہے، نوازشریف نے اس ادارے کی ابتدا کی، پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے دور میں ووکیشنل ٹریننگ پر توجہ دی، 1997 میں بھی ہنر سیکھنے اور سکھانے کے منصوبوں پر کام کیا، البتہ کسی بھی کام کو شروع کرنے کے لئے وسائل درکار ہوتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی میدان میں ہو ایک ہنر ہے، قوموں کو ترقی کی دوڑ میں آگے لے جانے کیلئے فنی تعلیم کامیابی کی ضمانت ہے، مجھے یقین ہے یونیورسٹی انتظامیہ ادارے کو آگے لیکر جائے گی، ہنر کسی بھی میدان میں بہترین ہتھیار کا کام کرتا ہے، لہٰذا امید ہے ہنرمند نوجوان دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ قوموں کی ترقی کے لئے ٹیکنیکل ایجوکیشن ضروری ہے، 2008 میں پنجاب انڈوومنٹ فنڈ بنایا، پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کیلئے بجٹ سے 2 ارب روپے سالانہ مختص کئے، غریب بچوں کی معیاری تعلیم کے لئے دانش سکول بنائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترقی کرنی ہے تو منفی باتوں کو پاوٴں کی زنجیر نہیں بنانا بلکہ حل نکالنا ہوگا، امیر اور غریب کے درمیان تعلیمی میدانوں میں تفریق نہیں ہونی چاہیے، 75 سال میں جو عادتیں پڑ گئی ہیں ان بتوں کو توڑنا آسان نہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمارے حکومت کا صرف 1 ماہ رہ گیا ہے، اجازت دیں تو تمام وسائل آپ کی خدمت میں نچھاور کرنے کیلئے تیار ہوں، نوجوان نسل ہی وہ طبقہ ہے جو کرپشن کا خاتمہ کر سکتی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے مرکزی کیمپس کا سنگ بنیاد رکھا اورنوجوانوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...