Home سیاست توشہ خانہ کیس،نیب کی جانب سے چیئرمین پی آئی ٹی کوپھر طلبی کانوٹس جاری

توشہ خانہ کیس،نیب کی جانب سے چیئرمین پی آئی ٹی کوپھر طلبی کانوٹس جاری

Share
Share

اسلام آباد:توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کیخلاف نیب انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کردیا گیا۔نیب نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو 17جولائی کو طلب کرلیا۔

نیب کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو 17جولائی کو دن 10بجے طلب کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کال اپ نوٹس ان کے بنی گالہ اسلام آباد اور زمان پارک لاہور کے پتے پر ارسال کئے گئے ہیں ۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کردی گئی ہے، ثبوتوں اورگواہوں کے بیانات کی روشنی میں انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو تحقیقات کے لئے17جولائی 2023ء کودن 10بجے نیب راولپنڈی آفس جی سکس اسلام آباد پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
نیب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ،ایک اورمقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی

راولپنڈی :بانی پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ تھانہ نیوٹاؤن...

بانی پی ٹی آئی کسی اور کیس میں گرفتار نہیں تو جیل سے رہا کر دیا جائے،تحریری فیصلہ

اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی،...

30دسمبر سے پہلے اچھی خبریں آئیں گی،شیخ رشید

راولپنڈی : سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیرشیخ رشید احمد...

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بنتے ہی ن لیگیوں کی نیندیں اڑ گئیں،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ڈونلڈ...