Home سیاست وزیراعظم ، آصف زرداری ملاقات، عام انتخابات، نگران سیٹ اپ سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو

وزیراعظم ، آصف زرداری ملاقات، عام انتخابات، نگران سیٹ اپ سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو

Share
Share

لاہور:وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات میں عام انتخابات، نگران سیٹ اپ سمیت آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔سابق صدر نے وزیراعظم کے آئی ایم ایف سے امدادی پیکیج کیلئے کلیدی کردار کو سراہا اور انہیں آئی ایم ایف ڈیل پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان لاہور میں ہونے والی ملاقات میں آئندہ نگران وزیر اعظم بیوروکریٹ کے بجائے سیاست دان کو لانے پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں آصف علی زرداری اور شہباز شریف کی موجودہ اسمبلی کی مدت کے خاتمے کی حتمی تاریخ پر تفصیلی مشاورت ہوئی۔

آصف علی زرداری نے موجودہ اسمبلیوں کی مدت اگست کے دوسرے ہفتہ میں ختم کرنے کی تجویز دی جس پر وزیراعظم نے دیگر اتحادیوں کو بھی اعتماد میں لینے کی یقین دہانی کروائی۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کے آئی ایم ایف سے امدادی پیکیج کیلئے کلیدی کردار کو سراہا اور انہیں آئی ایم ایف ڈیل پر مبارکباد دی، اس پر وزیراعظم شہباز شریف نے آصف علی زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

سابق صدر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت معیشت کیلئے جو بارودی سرنگیں بچھا کر گئی اسے مل کر صاف کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ساری توجہ معیشت کی مضبوطی پر ہے اور اللہ کی مہربانی سے کامیابیاں مل رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک سے انتشار اور فتنے کی سیاست کا جڑ سے خاتمہ کرکے سیاسی استحکام کی جانب بڑھ رہے ہیں، ملک کو ڈیفالٹ کرنے والوں کا خواب، خواب ہی رہ گیا ہے۔

Share
Related Articles

آصف زرداری سندھ کا پانی بیچ کر آنسو بہا رہے ہیں،عمر ایوب

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان تحریک انصاف کے...

شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے قومی ایئرلائن کی لاہور تا باکو پروازوں...

حکمران طبقہ اسرائیل اورامریکہ سے ڈرتاہے،فلسطینی امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں،حافظ نعیم

اسلام آباد:امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نےغزہ مارچ کے شرکاء سے...

سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کیلئے کسی ویزا کی ضرورت نہیں، محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن...