Home Uncategorized برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے تیونس کی خاتون ٹینس سٹا ر کو گلے لگا لیا

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے تیونس کی خاتون ٹینس سٹا ر کو گلے لگا لیا

Share
Share

ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کے ویمن ایونٹ کے فائنل میں تیونس کی اونس جیبیور کو شکست ہوئی تو برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن انہیں تسلی دینے پہنچ گئیں۔تیونس کی ٹیسن پلیئر نے کہا کہ برطانوی شہزادی نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیٹ مڈلٹن نے اونس جیبیور سے گفتگو کی اور انہیں گلے بھی لگایا۔

اس حوالے سے اونس جیبیور نے کہا کہ میں نے کیٹ مڈلٹن سے کہا کہ میں بغل گیر ہونے کو ہمیشہ خوش آمدید کہتی ہوں۔

تیونس کی ٹیسن پلیئر کا کہنا تھا کہ برطانوی شہزادی نے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں یہ میرے کیریئر کا سب سے تکلیف دہ نقصان ہے، میں ہار ماننے والی نہیں ہوں اور مضبوطی سے واپس آوٴں گی۔

واضح رہے کہ ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ کا ویمن ٹائٹل ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار اَن سیڈڈ کھلاڑی چیک ری پبلک کی مارکیٹا وونڈروسووا نے جیتا ہے۔

فائنل میں اْنہوں نے تیونس کی اونس جیبیور کو ہرایا، جیبیور مسلسل دوسرے برس فائنل نہ جیت سکیں۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...