Home تازہ ترین پوپ فرانسس کے انتقال پر امریکی صدر کا اظہار افسوس

پوپ فرانسس کے انتقال پر امریکی صدر کا اظہار افسوس

Share
Share

واشنگٹن:کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اظہار افسوس کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں پوپ فرانسس کو جوار رحمت میں جگہ عطا ہونے، پوپ فرانسس اور ان کے چاہنے والوں پر خدا کی رحمت ہونے کی دعا کی۔

کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورخے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ اس حوالے سے ویٹی کن سٹی نے اعلامیہ جاری کر دیا۔

پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنما تھے، وہ طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحت یاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے۔

انہیں 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...