Home Uncategorized یوکرائن کو اسلحہ کی فراہمی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں،بلاول بھٹو

یوکرائن کو اسلحہ کی فراہمی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں،بلاول بھٹو

Share
Share

اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوکرائن کو کسی طرح بھی اسلحہ فراہم نہیں کر رہے ۔یوکرائن کو اسلحہ کی فراہمی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

دفتر خارجہ میں یوکرین کے وزیر خارجہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقتصادی، تجارتی، زرعی، دفاعی شعبوں میں تعاون سمیت تعلقات میں وسعت پر اتفاق ہوا ہے ۔پاکستان اور یوکرائن کے مابین دوطرفہ مذاکرات پر اتفاق پایا گیایوکرائن کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اور اس پر تشویش کا اظہار کیا ۔

یوکرائن کے عوام کے لیے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کی نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔یوکرائن اور روس کے مابین تنازعہ کے پرامن حل کے لیے ہر اقدام کی حمایت کریں گے ۔یوکرائن تنازعہ کے باعث خوراک، ایندھن اور دیگر بحران پیدا ہوئے، پاکستان بھی متاثر ہوا ۔دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط اور عوامی روابط مزید مستحکم بنانا چاہتے ہیں ۔

یوکرائنین وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو مضبوط بنانے، اناج خصوصاً گندم کی فراہمی میں ہمیشہ تعاون کیا۔پاکستان دوست ملک ہے، دوست ہی مشکل وقت میں ایک دوسرے کی مدد کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور یوکرائن مستقبل کی جانب دیکھ رہے ہیں جنگ نے زندگی کا پہیہ نہیں روکا، تعلیم کے شعبے میں تعاون کریں گے ۔جو طالب-علم یوکرائن میں تعلیم حاصل کر رہے تھے، انہیں واپس بلایا جائے گا۔ڈیجیٹل اور اقتصادی تعاون کو وسعت دیں گے۔پاکستان اہم شراکت دار ہے، دونوں ممالک مل کر غذائی سلامتی پر کام کریں گے بلیک سی گرین اقدام میں پاکستان، ترکیہ اور اقوام متحدہ ہمارے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان، یوکرائن سے گندم خرید رہا تھا، جنگ کے بعد پاکستان کے لیے مشکلات پیدا ہوئیں بلیک سی گرین اقدام ایک کلیدی اہمیت کا حامل ہے جس کا خیرمقدم کرتے ہیں ترکیہ، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور روس سے بلیک سی گرین اقدام کو بحال کرنے کی بات کریں گے۔

یوکرائن کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے کہا کہ روس نے بلیک سی اقدام کو روکا، یوکرائن میں اناج کے ذخیرے تباہ کیے روس کے ان اقدامات سے دنیا کے بیشتر حصوں میں غذائی بحران پیدا ہوا بلیک سی گرین اقدام کو بحال کرنا یوکرائن کے کسانوں، دنیا میں عام آدمی کو معاون کرنا ضروری ہے ۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یوکرائن کو کسی طرح بھی اسلحہ فراہم نہیں کر رہے ۔یوکرائن کو اسلحہ کی فراہمی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں۔

یوکرائن کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے کہا کہ فوجی تکنیکی تعاون میں پاکستان کو 90 کی دہائی میں الخالد ٹینکس کی تیاری میں مدد کی چاہتے ہیں پاکستان یوکرائن کا ساتھ دے پاکستان ان فورمز کے ساتھ ہو جو یوکرائن کو روسی جارحیت کے خلاف تعاون کر رہے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...