لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جناح ہاوٴس حملہ سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 8 اگست تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں وائس چیئرمین پی ٹی ا?ئی شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی جناح ہاوٴس اورعسکری ٹاور سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت پرسماعت ہوئی، خصوصی عدالت کی ڈیوٹی جج عبہر گل نے سماعت کی۔
ڈیوٹی جج نے وکلاء کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت 8 اگست تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی کیخلاف تھانہ سرور روڑ، گلبرگ اور ریس کورس میں مقدمات درج ہیں۔