Home Uncategorized سجل اورمیرا اداکاری کا انداز بالکل مختلف ہے ،صبور علی

سجل اورمیرا اداکاری کا انداز بالکل مختلف ہے ،صبور علی

Share
Share

لاہور: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ میرے اور سجل کے اداکاری کے انداز بالکل مختلف ہیں، بہن ہونے کے ناطے شکل و صورت ملانے کی حد تک تو ظاہر ہے بہنوں کا ہی آپس میں موازنہ ہوتا ہے۔

صبور علی کی بہن سجل علی بھی پاکستانی ڈراما انڈسٹری کی معروف اداکارہ ہیں اور سوشل میڈیا پر صارفین عموماً دونوں بہنوں کی اداکاری اور شکل و صورت کا موازنہ کرتے پائے جاتے ہیں۔

اس حوالے سے اداکارہ صبور علی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر جب اداکاری کے حوالے سے میرا اور سجل کا موازنہ کیا جاتا ہے تو بہت عجیب لگتا ہے، میری الگ محنت ہے، سجل کی الگ، میرے خیال میں ہم دونوں کے اداکاری کے انداز بھی مختلف ہیں۔

اپنی اور علی انصاری کی شادی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی انصاری کی بہن اداکارہ مریم انصاری میری بہترین سہیلی ہیں، مریم مجھے کئی بار کہہ چکی تھی کہ تم میرے بھائی سے شادی کیوں نہیں کر لیتی، وہ بہت نیک اور بہت اچھا ہے، تاہم میں نے کبھی سنجیدگی سے اس بارے میں نہیں سوچا۔

اداکارہ نے بتایا کہ پھر مریم نے میری بہن سجل سے اس حوالے سے بات کی جس پر سجل نے مجھے اور علی کو سنجیدگی سے اس بارے سوچنے کا مشورہ دیا، اس پر میں نے کہا کہ اگر کرنا ہے تو میں فوراً کروں گی، غور و فکر یا زیادہ لمبی بات چیت نہیں کروں گی۔

یاد رہے صبور علی اور اداکار علی انصاری گزشتہ برس شادی کے بندھن میں بندھے تھے، صبور علی نے گزشتہ چند برسوں کے دوران اپنے ورسٹائل کرداروں سے پاکستانی ڈراما انڈسٹری میں اپنے فن کا لوہا منوایا ہے، صبور ڈراموں میں منفی کردار نبھانے سے زیادہ مقبول ہوئی ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...