Home Uncategorized ہانیہ کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی انہیں شہرت حاصل ہے،اقرا فیض

ہانیہ کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی انہیں شہرت حاصل ہے،اقرا فیض

Share
Share

لاہور: پاکستان فیشن انڈسٹری کی ماڈل اقرا فیض نے کہا ہے کہ ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں۔ہانیہ کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی انہیں شہرت حاصل ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ماڈل اقرا فیض نے شوبز انڈسٹری سے جڑے لوگوں کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا۔

میزبان نے اقرا سے سوال کیا کہ ان کی نظر میں انڈسٹری کی کون سی اداکارہ اوورریٹڈ ہیں؟، اس پر اقرا فیض نے ہانیہ عامر کا نام لیتے ہوئے کہا کہ ’ہانیہ کے خلاف تو نہیں ہوں مگر سمجھتی ہوں کہ ہانیہ عامر انڈسٹری کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں‘۔

اقرا نے مزید کہا کہ یمنیٰ زیدی کو شہرت حاصل ہے کیونکہ وہ ایک بہترین اداکارہ ہیں تاہم بطور ویوور انہیں لگتا ہے کہ ہانیہ کی اداکاری اتنی بہتر نہیں جتنی انہیں شہرت حاصل ہے۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...