Home نیوز پاکستان ایکنک نے 1157 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کے متعدد بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی

ایکنک نے 1157 ارب 98 کروڑ روپے مالیت کے متعدد بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی

Share
Share

اسلام آباد:قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی(ایکنک) نے چشمہ فائیو نیو کلیئر پاور پراجیکٹ سمیت 1157 ارب اٹھانوے کروڑ روپے مالیت کے متعدد بڑے منصوبوں کی منظوری دے دی ہے منظور کئے جانے والے منصوبوں میں سب سے بڑا منصوبہ چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پراجیکٹ ہے جس پر مجموعی طور پر ارب 98 کروڑ روپے لاگت آئے گی

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے زیر صدارت ایکنک کا اجلاس ہوا ایکنک نے پاکستان ریزز ریونیو منصوبے کی منظوری دیدی، منصوبے پر ساڑھے 21 ارب روپے لاگت ائے گی۔

عالمی بینک اس منصوبے کیلئے 8 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گاایکنک نے چشمہ فائیو نیوکلیئر پاور پراجیکٹ کی بھی منظوری دیدی ہے منصوبے پر 1047 ارب 98 کروڑ روپے لاگت آئے گی سندھ میں سیلاب سے متاثرہ سکولوں کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ بھی منظور کر لیا ہے۔

منصوبے پر 12 ارب 33 کروڑ روپے خرچ ہوں گے وفاق اور سندھ حکومت پچاس پچاس فیصد فنڈز خرچ کریں گے ایکنک نے 23 ارب 54 کروڑ روپے سے راولپنڈی کہوٹہ روڈ کو دو رویہ کرنے کا منصوبہ منظور کر لیاہے، 28.4 کلومیٹر کے منصوبے کے تحت سہالہ بریج اور بائی پاس بھی تعمیر کیا جائے گا۔

وفاقی اور صوبائی حکومتیں 50، 50 فیصد لاگت برداشت کریں گی کراچی شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی منظور ہو گیاہے منصوبے پر 10 ارب 68 کروڑ روپے کی نظرثانی شدہ لاگت آئے گی ڈی آئی خان میں عبدالخیل ڈھکی کلورکوٹ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ منظور کر لیا گیاہے۔

اس منصوبے پر 14 ارب 5 کروڑ روپے خرچ ہوں گے ایکنک نے ضلع خاران میں ڈیم کی تعمیر کا 27 ارب 75 کروڑ لاگت کا نظریاتی شدہ منصوبہ منظور کر لیا ہے۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...