Home نیوز پاکستان سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے ،وزیراعظم

سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے ،وزیراعظم

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے، چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کے معاشی منظر نامے میں تبدیلی آئی ہے۔

اسلام آباد میں معروف چینی بینکوں اور کمپنیوں کو ایوارڈ دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں میں چین کا کردار اہم ہے، پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کرنے والی چینی کمپنیوں کے نمائندوں سے مل کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان بہترین منصوبہ ہے، چینی کمپنیوں کے پاکستان میں کام کرنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے، سی پیک صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا اہم جزو ہے، چینی کمپنیوں نے سی پیک میں 30 بلین ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی، اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان کا معاشی منظر نامہ تبدیل ہوا، ایس آئی ایف سی معاشی ترقی کا روڈ میپ ہے، آرمی چیف عاصم منیر نے سی پیک کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، ہمیں پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کو حتمی شکل دینے میں چینی تعاون لازوال دوستی کا عکاس ہے، سی پیک منصوبوں پر کام کرنے والے ماہرین اور عملے کا شکریہ ادا کرتا ہوں، دونوں دوست ممالک تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

ابو ظہبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے پر کل پاکستان آئیں گے

اسلام آباد:ابو ظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید...

چمگادڑ کھانے کے بعد کانگو میں پراسرار بیماری پھیل گئی، 53 افراد زندگی کی بازی ہارگئے

کانگو:شمال مغربی کانگو میں ایک مہلک اور نامعلوم بیماری تیزی سے پھیل...

صنعتی شعبے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 26 روپے کرنے کا مطالبہ کردیا

کراچی:کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی...

اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے،عاصم افتخار

واشنگٹن: پاکستانی سفیرعاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی...