Home سیاست سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیر اعظم کے لئے مضبوط امیدوار

سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیر اعظم کے لئے مضبوط امیدوار

Share
Share

اسلام آباد: سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیر اعظم کیلئے سب سے مضبوط امیدوار بن گئے۔ان کا نام آصف زرداری نے نواز شریف کے سامنے رکھا تھا۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر اعظم کیلئے جلیل عباس جیلانی کا نام پیپلز پارٹی کا تجویز کردہ ہے، سابق سینئر سفارتکار جلیل عباس جیلانی کا نام آصف زرداری نے نواز شریف کے سامنے رکھا تھا۔

نواز شریف اور آصف زرداری کی بیرون ملک ملاقات میں جلیل عباس جیلانی کا نام زیر غور آیا، مسلم لیگ (ن) کے قائد کی جانب سے جلیل عباس جیلانی کے نام پر اعتراض نہیں کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت کو جلیل عباس جیلانی کا نام سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تجویز کیا تھا، سابق سینئر سفارتکار کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج،باضابطہ گرفتار

راولپنڈی :پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر...

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...