Home Uncategorized ناک کے بال کھینچنے کی عادت آپ کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

ناک کے بال کھینچنے کی عادت آپ کے لئے جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

Share
Share

ماہرین صحت کا کہنا ہے ناک کے بال نوچنے سے انفیکشن نیسل ویسٹیبیولٹز ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں ناک کے اندر اور باہر سوزش، ناک کے بال کی جڑ میں دانہ (پمپل)، نتھنوں کے گرد پپڑی کا جمنا اور ناک میں تکلیف یا جلن کا ہونا شامل ہوتا ہے۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ناک کے بال ہٹانے سے گرد و غبار ناک کے ذریعے آسانی سے پھیپھڑوں میں چلا جاتا ہے جس سے سانس کی بیماریاں بالخصوص ایستھما ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ناک کے بال نوچنے سے انفیکشن نیسل ویسٹیبیولٹز ہوسکتا ہے جس کے نتیجے میں ناک کے اندر اور باہر سوزش، ناک کے بال کی جڑ میں دانہ (پمپل)، نتھنوں کے گرد پپڑی کا جمنا اور ناک میں تکلیف یا جلن کا ہونا شامل ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک اور انفیکشن نیسل فرنکیولوسس ہوتا ہے جو ناک کے اندر موجود بال کے غدود کی گہرائی میں موجود حصے کو متاثر کرتا ہے جس سے سانس لینے میں دشواری ہوسکتی ہے۔

اس کے علاوہ اس انفیکشن میں عموماً تکلیف، سوجن اور سوزش ہوتی ہے لیکن کچھ کیسز میں یہ کیورنس سائنس تھرومبوسس کا سبب ہوسکتے ہیں جس میں آنکھوں کے پیچھے دماغ کےحصے میں خون کا لوتھڑا جمع ہوجاتا ہے، یہ خون کا لوتھڑا جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیسے کانوں کا میل ایک ویکس کی صورت اختیار کرکے کانوں کو محفوظ رکھتا ہے ویسے ہی ناک کے بال آپ کے جسم کے دفاعی نظام کا ایک اہم حصہ ہیں، یہ بال دھول، الرجیز اور دیگر چھوٹے ذرات کو انسان کے پھیپھڑوں میں داخل ہونے سے روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

Share
Related Articles

بشریٰ بی بی بھی غلامانہ انصاف کے نظام کا شکار ہے،وہ اس نظام کو قبول نہیں کریں گے،عمران خان

راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی سے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی،...

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...