Home سیاست ن لیگ حکومت کی ایک سال میں کچھ نہ کر سکی، شاہد خاقان عباسی

ن لیگ حکومت کی ایک سال میں کچھ نہ کر سکی، شاہد خاقان عباسی

Share
Share

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی قیادت کے پاس وقت نہیں رہا، انہیں ہوش کے ناخن لینے ہوں گے، چیئرمین پی ٹی آئی نے 4 سال کچھ نہیں کیا اور ن لیگ کی حکومت بھی ایک سال کچھ نہیں کر سکی۔

اپنے ایک بیان میں ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہو وہ ملک نہیں چل سکتے، جب تک سیاستدان، اسٹیبلشمنٹ اور تمام سٹیک ہولڈرز ایک ساتھ نہیں بیٹھتے، مسائل حل نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک کے ادارے آپس میں دست وگریباں ہیں، چیف الیکشن کمشنر صدر سے اور صدر پارلیمان سے لڑ رہے ہیں، ملک کو 3 صاف و شفاف الیکشن دے دیں، مسائل ٹھیک ہو جائیں گے،۔

انہوں نے کہا کہ آج تنخواہوں سے زیادہ بجلی کے بلز آ رہے ہیں، ملک کیسے چلے گا، ہماری حکومتیں آسان فیصلے کرتی ہیں جبکہ ضرورت مشکل اور بہترین فیصلے کرنے کی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ حالات کے سب سے زیادہ ذمہ دار سیاستدان ہیں، 600 ارب روپے سالانہ کے بجلی کے لائن لاسز ہیں، بجلی کیسے سستی دیں گے، ملک کی سیاسی قیادت کے پاس وقت نہیں رہا، انہیں ہوش کے ناخن لینے ہوں گے، یہ سیاستدانوں کے پاس آخری موقع ہے، ورنہ نتائج کے سب ذمہ دار ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نظام میں وسیع پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے، بزنس کمیونٹی حکومت کے پاس مانگنے کے بجائے اس سے جان چھڑوانے جائے، جب تک حکومتوں کی کاروبار میں مداخلت رہے گی، مسائل اسی طرح رہیں گے۔

Share
Related Articles

پی ٹی آئی کا مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع

لاہور :پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو...

بانی پی ٹی آئی فوج کو اپنی حمایت کا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی...

آرمی چیف کادورہ برطانیہ ، برٹش آرمی کے سسٹم اور اے آئی ٹیکنالوجی کا مشاہدہ

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے دورہ برطانیہ...