Home سیاست مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو

مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات،دو طرفہ دلچسپی کے امور پر گفتگو

Share
Share

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے رائے ونڈ میں ملاقات کی ہے۔جس میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مریم نواز نے پاکستان میں سفارتی ذمہ داریاں ملنے پر جین میریٹ کو مبارک باد دی مریم نواز نے انسداد دہشت گردی کے شعبے میں جین میریٹ کی خدمات کو بھی سراہا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آپ کی تعیناتی سے برطانیہ اور پاکستان کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک کے تعلقات کی مضبوطی میں اہم کردارادا کر رہے ہیں۔

مریم نواز نے سیلاب متاثرین اور بچیوں کی تعلیم کیلئے برطانیہ کی جانب سے مدد کو بھی سراہا اور شکریہ ادا کیا، برطانوی ہائی کمشنر نے نیک تمناﺅں کے اظہار پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔

علاوہ ازیں ملاقات میں قریبی دو طرفہ دوستانہ تعلقات، ماحولیات، تجارت، آئی ٹی، تعلیم اور خواتین کو با اختیار بنانے کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی ۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...