Home کھیل پاکستان کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر شاداب خان میدان میں آگئے

پاکستان کی آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر شاداب خان میدان میں آگئے

Share
Share

لاہور : افغانستان کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دیکر پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگیا، اس بارے شاداب خان کا ردعمل بھی آگیا۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی ٹیم 119 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، تیسرا نمبر بھارت کا ہے جس کے پوائنٹس کی تعداد 113 ہے

۔ ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بننے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ٹیم کے اتحاد اور مجموعی کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا۔

اس حوالے سے سابق و موجودہ کرکٹرز کی جانب سے بھی قومی ٹیم کو سوشل میڈیا پر مبارکباد پیش کی گئی، شاہد آفریدی اور سعید اجمل سمیت متعدد سابق کرکٹرز نے قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔

اس حوالے سے قومی ٹیم کے آل رانڈر شاداب خان نے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے آئی سی سی کی نمبر ون ٹیم بننے والے کھلاڑیوں کی تصویر کے ساتھ ایک کیپشن بھی تحریر کیا ہے۔

شاداب خان نے اپنی پوسٹ میں لکھا مجھے اس ٹیم، اس کے فینز اور اس وطن سے پیار ہے، ہم اپنے فینز کی سپورٹ سے نمبر ون پوزیشن پر رہنے کی کوشش کریں گے۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...