Home کھیل ورلڈکپ،پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کردی گئی

ورلڈکپ،پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کردی گئی

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کے سلسلے میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کردی ہے۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کاکہناہے کہ ایشیاکپ اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کامیاب ہوگی۔

لاہور میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی تقریب منعقد کی گئی، پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیئرمین ذکا اشرف نے کرکٹ ٹیم کی نئی کٹ کی رونمائی کی، اس کٹ کا نام ”اسٹار نیشن جرسی“ رکھا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کی کٹ کی رونمائی کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ پوری قوم کی دعائیں قومی ٹیم کے ساتھ ہیں، ایشیاکپ اور ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کامیاب ہوگی۔

ان کاکہناتھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اچھا کھیل رہی ہے، جو ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں انہیں ویلکم کرینگے، ون ڈے میں ہم نمبرون بن گئے ہیں، مہینہ ڈیڑھ ہوا ہے آئے، جو ملک اور کرکٹ کیلئے ہوسکا کرینگے۔
یادرہے کہ بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبرکو ہوگا، پاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...