Home کھیل ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پہلا تمغہ جیتنے پر پاکستان کو ارشد ندیم پر فخر ہے،پنجاب حکومت

ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پہلا تمغہ جیتنے پر پاکستان کو ارشد ندیم پر فخر ہے،پنجاب حکومت

Share
Share

لاہور:ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں ارشد ندیم کے سلور میڈل جیتنے پر پنجاب حکومت کا رد عمل سامنے آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ زخمی ہونے اور محدود وسائل کے باوجود ارشد ندیم نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ وہ کتنا بڑا سپر سٹار ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وہاب ریاض نے مزید کہا ہے کہ عالمی ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پہلا تمغہ جیتنے پر پاکستان کو ارشد ندیم پر بہت فخر ہے اور یہ اس ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے جہاں ہم نے فائنل کیلئے خصوصی طور پر سکرین لگانے کا اہتمام کیا تھا۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...