Home کھیل ایشیا کپ ،کپتان بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

ایشیا کپ ،کپتان بابر اعظم نے ایک اور اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

Share
Share

ملتان: ملتان میں جاری ایشیا کپ کے پہلے میچ میں نیپال کے خلاف سنچری بنا کر بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ملتان میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں نیپال کے خلاف سنچری سکور کی جس کے بعد ان کی مجموی سنچریوں کی تعداد 19 ہو گئی۔

نیپال کے خلاف سنچری سکور کرنے کے بعد بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 19 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے اور انہوں نے جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

یاد رہے کہ ہاشم آملہ نے ون ڈے کرکٹ میں 104 اننگز میں 19 سنچریاں بنائی تھیں۔

علاوہ ازیں بابراعظم پاکستان کی جانب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے دوسرے بیٹر بھی بن گئے ہیں ، قومی ٹیم کے سابق بیٹر سعید انور نے ون ڈے کرکٹ میں 20 سنچریاں سکور کی تھیں۔

Share
Related Articles

پی ایس ایل 11 فائنل: Peshawar Zalmi چیمپئن، Hyderabad Kingsmen کو شکست

لاہور: Peshawar Zalmi نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے Hyderabad Kingsmen...

پاکستان سپر لیگ الیون کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان...

دوسرا ون ڈے،پاکستان نے بنگلہ دیش کو 128رنز سے شکست دے دی

ڈھاکہ:پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ون ڈے میچ میں 128رنز سے...

دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کا متنازع رن آؤٹ

ڈھاکا:دوسرے ون ڈے میں سلمان علی آغا کو متنازع رن آؤٹ دے...