Home کھیل 2 قومی ویمن کرکٹرز نے کمنٹری کے میدان میں قدم رکھا دیا

2 قومی ویمن کرکٹرز نے کمنٹری کے میدان میں قدم رکھا دیا

Share
Share

لاہور: قومی ویمن کرکٹر کائنات امتیاز اب کمنٹری کے میدان میں بھی قسمت آزمانے کو تیار ہیں۔

ویمن کرکٹر کائنات امتیاز پاک جنوبی افریقا ویمن سیریز کیلئے کمنٹری پینل میں شامل ہیں، کائنات امتیاز کے ساتھ لینا عزیز، سکندر بخت، علی یونس اور شاہ فیصل کو کمنٹری پینل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

کائنات امتیاز اس سے قبل ویمن ڈومیسٹک کے ایک میچ میں مہمان کمنٹیٹر کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔

یہ سیریز فاسٹ باؤلر کی پہلی انٹرنیشنل کمنٹری اسائنمنٹ ہوگی، جس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ کمنٹری اور سپورٹس پریزینٹر کے طور پر کیرئیر اپناؤں۔

یاد رہے کہ کائنات امتیاز 19 ون ڈے اور 21 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

ادھر پاک جنوبی افریقا ویمن سیریز میں ٹیموں کو ڈسیژین ریویو سسٹم (ڈی آر ایس) کی سہولت بھی حاصل ہو گی۔

Share
Related Articles

ناروے کو شکست، انگلینڈ فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جوڈ بیلنگھم کی شاندار کارکردگی، اضافی وقت میں فیصلہ کن گول کر...

سوئٹزرلینڈ کو شکست، ارجنٹینا سیمی فائنل میں پہنچ گیا

اضافی وقت میں 10 کھلاڑیوں تک محدود سوئٹزرلینڈ کو 3-1 سے شکست،...

فیفا ورلڈ کپ 2026: فرانس نے مراکش کو 0-2 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

فرانس کی شاندار کامیابی، آٹھویں بار سیمی فائنل میں رسائی ہوسٹن: 2026...

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...