Home کھیل ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ،بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا ،بھارت کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Share
Share

پالے کیلے: ایشیا کپ ون ڈے کے سب سے بڑے مقابلے میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پالے کیلے سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

ٹاس کے موقع پر کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی بیٹنگ کرتے، ایونٹ میں ٹاپ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ اچھا سکورکر کے پاکستان پر دباوٴ بڑھائیں گے، بھارتی ٹیم میں 3 فاسٹ باوٴلر اور تین سپنرز شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستانی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ شب کردیا گیا تھا جس کے مطابق ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

Share
Related Articles

کینیڈا کی تاریخی کامیابی، قطر کو 6-0 سے شکست

وینکوور: فیفا ورلڈ کپ میں کینیڈا نے پہلی فتح کا جشن منا...

پاکستان ویمنز ٹیم آئرلینڈ روانہ، ٹرائی سیریز میں شرکت کرے گی

ٹرائی سیریز کے لیے قومی ٹیم کی روانگی پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم...

پاکستان اور آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کل سے دستیاب

لاہور: Pakistan Cricket Board نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا...

پاکستان سلہٹ ٹیسٹ میں بھی ناکام، بنگلہ دیش نے سیریز 0-2 سے جیت لی

سلہٹ ٹیسٹ میں بھی شکست کے بعد Pakistan national cricket team کو...